سوات(خورشید علی )جرمنی کے سفیر لوس سٹیپ ماٹا،سری لنکا کے سفیرنوردید محمد شاہداور فرانس کے سفیرمیکولیک نے کہا ہے کہ سوات میں پاک فوج نے تعلیم کیلئے اچھا کام کیا ہے اور یہی بچے پڑھ لکھ کردہشت گردی کو قلم کے زریعے شکست سے دوچار کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارمی پبلک سکول کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر پندرہ ممالک فرانس ،،سعودیہ ،کوریا چائنا ،نائجیریہ ،ترکی اور دیگر ممالک کے سفیر بھی موجود تھے اس موقع ڈی جی ائی ایس پی ار میجر جنرل اصف غفور اور انچارج سوات اپریشن میجر جنرل خالد سعید نے انکو تفصیلی بریفنگ دی ،لوس سٹیپ ماٹا نے کہا کہ سوات میں پاک فوج نے قیام امن کیلئے جو قربانیاں دی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور انہی قربانیوں کی بدولت یہاں پر پائیدار امن قائم ہوچکا ہے انہوں نے یہاں پر تعلیم کیلئے پاک فوج نے جو کام کیا ہے وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے معاون ثابت ہوگا کیونکہ یہی بچے کل پڑھ لکھ کر اس ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار اداکرینگے اور دہشت گردوں شکست دینگے ۔
1,551 total views, 2 views today