سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، اے این پی سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی خاندان نے پارٹی سے علیحدگی اختیارکرنے کا فیصلہ کرلیا، باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں ایک پریس کانفرنس میں کریں گے ، حاجی حمیدالرحمان اوران کے خاندان نے اے این پی سے ساٹھ سالہ ناطہ توڑنے کیلئے مشاورت کاعمل مکمل کردیا، حاجی حمیدالرحمان ، مجیب الرحمن اور ان کے ساتھیوں اورخاندان کی اے این پی سے مستعفی ہونے سے علاقے میں اے این پی کو بہت بڑا دھچکالگ جائیگا، تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک اہم سیاسی خاندان جو کہ پشت درپشت اے این پی وابستہ رہنے والی گلاب محل کانجو نے عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد کہنے کا حتمی فیصلہ کردیاہے ۔ اس خاندان کے سربراہ حاجی حمیدالرحمان کاشمارباچاخان کے قافلے خدائی خدمتگاروں میں ہوتاہے پارٹی کیلئے ان کی خدمات کونظراندازنہیں کیاجاسکتا، عوامی نیشنل پارٹی میں من پسند فیصلوں اورخصوصاً انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے ا ن کے ساتھ کئے گئے وعدے پورانہ کرنے کے باعث اس خاندان نے اے این پی چھوڑنے کافیصلہ کردیاہے ذرائع نے بتایاہے کہ حاجی حمیدالرحمان ان کے فرزند مجیب الرحمان اوران کے خاندان کے دیگرافراد آئندہ چنددنوں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں پارٹی سے باقاعدہ علیحدگی کااعلان کرینگے ان کو پارٹی سے علیحدگی کے باعث سوات میں اے این پی کو سیاسی طور پر بڑا نقصان ہوگا۔ذرائع نے بتایاہے کہ حاجی حمیدالرحمن ، مجیب الرحمن اوران کے خاندان کے سرکردہ افراد نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خاندان کے دیگرافراداورساتھیوں سے مشاورت کا عمل بھی مکمل کردیاہے ان کے خاندان اور ساتھیوں نے حاجی حمیدالرحمان کو فیصلے کااختیاردیدیاہے۔ واضح رہے کہ حاجی حمیدالرحمن شروع ہی سے عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے اوران کو علاقہ نیک پی خیل میں عوامی نیشنل پارٹی کامضبوط خاندان تصورکیاجاتاہے۔ ان کی رہائشگاہ گلاب محل ہمیشہ عوامی نیشنل پارٹی کی سرگرمیوں کامرکز رہاہے، جہاں اے این پی کے مشران اسفندیارخان، حیدرخان ہوتی، ایمل ولی خان، میاں افتخارحسین اوردیگرکی آمد رہاہے، واضح رہے کہ شہیدارشدخان جو کہ حاجی حمیدالرحمان کے فرزندتھے اے این پی کے ٹکٹ پر ڈسٹرکٹ ناظم کاالیکشن بھی لڑچکے تھے ، اور وہ پارٹی کی وفاداری میں جام شہادت بھی خوش کرچکے ہیں۔ خاندان نے ہمیشہ پارٹی کیساتھ وفاداری کی ہے اورکبھی بھی ہوا کے جھونکے کیساتھ اپناسیاسی رخ تبدیل نہیں کیااب بعض وجوہات کی بناء پر ان کو پارٹی سے ناطہ توڑنے کاوقت آگیاہے۔
1,913 total views, 2 views today