سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ولائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کی دوبارہ بحالی و آباد کاری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر تعمیرو ترقی کیلئے 10 سال میں 1000 ارب روپے کے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر زراعت ولائیوسٹاک نے کہا کہ غربت کے خاتمے ،معیشت کے استحکام اورملک کی خوشحالی میں شعبہ زراعت ولائیوسٹاک کا بڑا کردار ہے۔دیہی علاقوں کی ترقی اورکسانوں کی معاشی خوشحالی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع اورکزئی کے دورے کے موقع پر اورکزئی ہیڈکوراٹر ہنگو میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اپنے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر محب اللہ خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک دفتر کی تعمیر شدہ نئے بلڈنگ کا افتتاح کیاجبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع اورکزئی ڈاکٹر خالد یونس نے ادارے کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ضلع اور کزئی میں محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے مال مویشوں کی فری آف کاسٹ روٹین ویکسنیشن،مختلف مہلک امراض کے لئے مفت ادویات سمیت ادارے کی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک خیبرپختونخوا ڈاکٹر شیر محمد،ڈائریکٹر ضم شدہ اضلاع ملک ایاز وزیر،ایم پی اے سوات فضل حکیم اور دیگر حکام موجود تھے ۔صوبائی وزیر محب اللہ خان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر ضم شدہ قبائلی اضلاع کے دوروں کا مقصد مقامی سطح پر عمائدین اور مشران کیساتھ مل بیٹھ کر تعمیرو ترقی کیلئے باہمی مشاورت اور ان کی خواہشات کے مطابق عوامی مسائل کا دیرپا حل تلاش کرناہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ 10 سالوں میں قبائلی اضلاع میں انفراسٹرکچر،پانی،صحت تعلیم لائیوسٹاک سمیت دیگر شعبوں کے فروغ پر 1000 ارب روپے خرچ کئے جائینگے۔جس سے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت غربت کے خاتمے ، معاشی استحکام اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سروس ڈیلیوری کی بہتر ی کیلئے عنقریب مزید نئے ترقیاتی منصوبوں کاآغاز کیاجائیگا۔دریں اثناء صوبائی وزیر محب اللہ خان کو روایتی پگڑی پہنانے کیساتھ ساتھ تحائف اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کئے گئے جبکہ صوبائی وزیر محب اللہ اور دیگر حکام نے پودا لگاکر کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,339 total views, no views today



