سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرفوادخان سوات کے سرکاری رہائیشگاہ میں لگے ہوئے سفیدہ کے بوسیدہ درخت کو کاٹ دیا گیا۔ سرکاری رہائش گاہ کے اندر موجود سفیدہ کا درخت کافی عرصہ سے بوسیدہ ہو چکا تھا جبکہ رہائش گاہ کے بیرونی دیوار کے ساتھ ہونے کی وجہ سے درخت کی جھڑیں عمارت کی دیواروں اور بنیادوں کو مسلسل نقصان پہنچا رہی تھیں۔ گزشتہ روز چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت ایک سائیڈ پر جھک گیا تھا جس کی وجہ سے مین گیٹ سے متصل دیوار گر گئی تھی اور درخت کسی بھی وقت گر کر کسی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ درخت کی بوسیدہ حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی حادثہ سے بچنے کیلئے درخت کو کاٹ دیا گیا ہے۔یہ درخت ریاست سوات کے وقت لگایا گیا تھا۔ اس درخت کو سوات میں اہم۔حیثیت حاصل ہے
1,693 total views, 2 views today