سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے باعث مولانا فضل الرحمن کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، مولانا فضل الرحمن کی ای سی جی کی گئی، دوران چیک اپ انہیں قے بھی آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ طبیعت خراب ہونے پر فضل الرحمن کواسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں مولانا فضل الرحمن کی ای سی جی بھی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کودوران چیک اپ قے بھی آئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چند روز سے سرچکرا رہا تھا، آج طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔ واضح رہے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اب آصف زرداری سے بھی ملاقات کروں گا۔
1,262 total views, 2 views today