سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2019 میں تعینات سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات عمر حسین خان اور پی ایس ٹو چیئرمین سردار علی نے آنے والے امتحانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، کنٹرولر امتحانات نے میٹرک سالانہ امتحان 2019 میں سوات بورڈ کی بہتر کارکردگی پر چیئرمین سوات تعلیمی بورڈ پروفیسر تصبیح اللہ کی خدمات کو سراہا اور واضح کیا گیا کہ امتحان کے بہتر انعقاد میں اساتذہ کرام نے انتہائی محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹیاں انجام دی ہے جس کی وجہ سے الحمداللہ امتحان احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوا ، آنے والے امتحان کے بارے میں ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا کہ ایک مکمل سسٹم چیئرمین سوات بارڈ کے ہدایت پر تیار کیا گیاہے جس کے ذریعے انٹر میڈیٹ امتحان 2019 لیا جائے گا، جس میں اساتذہ کرام کی لگن اور محنت کی ضرورت ہوگی تاکہ بچوں کو ان کے جائز حق دلا جائے ، اس موقع پر کنٹرولر امتحانات نے تمام تعینات عملہ پر زور دیا کہ امتحانی ہال میں موبائل فون کا استعمال قطقعاً ممنوع ہوگا ، جس کا اطلاق تمام طلباء و طالبات بشمول تمام امتحانی عملہ پر ہوگا ، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی طالبعلم کے ساتھ امتحانی ہال میں موبائل پکڑ ا گیا تو وہ ضبط کیا جائے گا ، اس موقع پر نصراللہ زیب وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کدیزی بونیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوات بورڈ کے بہتر کارکردگی پر روشنی ڈالی اور سوات بورڈ کے چیئرمین ،کنٹرولر اور تمام عملہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
1,952 total views, no views today



