مینگورہ(سوات نیوز ڈاٹ کام )مینگورہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اوردیگر سماج دشمن عناصرکیخلاف کارروائیاں بدستورجاری ہیں،چرس،افیون،ہیروئن اوراسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار،کئی خطرناک اشتہاری بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اپریشن تسلسل کیساتھ جاری رہنے کا عزم،مینگورہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف جاری اپریشن میں مختلف ملزمان سے مجموعی طورپر تین کلوچرس،ایک کلو افیون،تین سو پچاس گرام ہیروئن،کئی لیٹرشراب،چھ عدد پستول،اسی عددکارتوس اورایک بندوق برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا،اس حوالے سے مینگورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او فضل رحیم خان نے میڈیا کو بتا یا کہ ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں مزیدتیز کردی ہیں جس کے دوران منشیات اور اسلحہ کی برآمدگی کے ساتھ ساتھ پانچ خطرناک اشتہاری مجرموں اور متعددمشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے،انہوں نے کہاکہ معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس پرعزم ہے تاہم اس سلسلے میں عوام کو بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کرنا ہوگا ،جہاں کہیں جرائم پیشہ افراد ،منشیات فروش یا مشکوک قسم کے لوگ نظر آئے تو عوام اس کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ان کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے ،انہوں نے کہاکہ عوام کو اگر کوئی شکایت یا مشکلات ہو تو بھی پولیس کے ساتھ رابطہ کریں انہیں مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کی بھرپور اندازمیں دادرسی کی جائے گی۔
2,306 total views, 2 views today