بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ساتھ ایم این اے مراد سعید کی سربراہی میں تحصیل بریکوٹ کے وفد کی ملاقات،سوات میں پارٹی کی موجودہ صورتحارل اور درپیش مسائل پر بحث کی گئی ۔اس وفدمیں پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی ،یو سی بریکوٹ صدر نعیم خان ،ضلعی اقلیتی سیکرٹری بلدیو کمار ،بزروگ رہنماء خادم خان سپیندا شامل تھے ۔اس موقع پر تحصیل صدر انجینئر شرافت علی نے بتایا کہ تحصیل کی سطح پر پارٹی کی کارکردگی بہترین ہے آنے والے الیکشن کے لئے ہم تیار ہیں ۔تحصیل بریکوٹ کے تمام کارکن ہر وقت اور ہر صورت حال میں قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔اسلام آباد جاری دھرنے میں پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کررہے ہیں ۔بعد میں عمران خان نے وفد کو بتایا کہ میرے پارٹی کا اصل اثاثہ مخلص کارکن ہیں اور انشاء اللہ ملک میں تبدیلی انہی پارٹی سے مخلص کارکنوں کی بدولت ہو گی ۔
724 total views, no views today


