سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن کی سروے ٹیم نے اپنا رپورٹ فائنل کردیا ۔ کچھ دنوں بعد سیدو ائیر پورٹ کھولنے کا باقاعدہ اعلان ہو جائیگا ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے سیدو شریف ، چترال ، ڈی ائی خان اور پاڑہ چنار ائیر پورٹ کی سروے مکمل کردی ہے ۔ ہہلے مرحلہ میں سیدو اور چترال کے ائیرپورٹ کھولے جائیں گے جہاں پر۔دن کی اوقات میں جہازوں۔کی امد شروع ہوجائے گی ۔ جس سے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام۔کو فائدہ پہنچے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں ڈی ائی خان اور پاڑہ چنار ائیر پورٹ کھولے جائیں گے ۔
5,855 total views, no views today
Comments



