بریکوٹ، میونسپل کمیٹی بریکوٹ علاقے کے ہر ترقیاتی اور کامیابی میں اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے ۔پولیو کو کامیاب کرانے اور ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔پولیو مہم کے دوران میونسپل کمیٹی بریکوٹ کے سی ایم او نور شاہ علی نے گذشتہ روز سول ہسپتال بریکوٹ کا دورہ کیا بعد میں انہوں نے یو نین کونسل بریکوٹ ،شموزئی اور کوٹہ کے مضافات کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ادارے کے ٹیکسٹیشن آفسیر آیاز خان ،سینٹری انسپکٹر ظفر علی بھی موجود تھے ۔انہوں نے پولیومہم کے تشکیل شدہ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اونہیں ہدایات جاری کی کہ اپنے فرائض کو ایمانداری اور خو ش اسلوبی سے سرانجام دیں کیونکہ پولیو مرض کا خاتمہ ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے ہمیں بھر پور جدوجہد کرنا ہوگی اس دوران وہ درجنوں والدین سے بھی ملے اور انہیں کہا کہ اپنے بچوں کو مستقل اپاہیج سے بچائیں اور روشن مستقبل کی خاطر پولیو ورکروں کے ساتھ اپنا تعاون کریں ۔بعد میں انہوں نے پولیو مہم میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جہاں بھی کوئی مشکلات درپیس ہو ں مجھ سے فوری طور پر رابط کریں ۔
775 total views, no views today


