مینگورہ ،سوات میں انٹر ہائر ، ہائی سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کا سلسلہ جاری ،آدبی مقابلے تین نومبر اور اتھلیٹکس ایونٹس کے مقابلے یکم نومبر سے کبل میں منعقد ہونگے ، فٹبال کھیل میں ہائر سیکنڈری کبل اور ہائی سکول غالیگے فائنل میں پہنچ گئے ، دو سکولوں کے فٹبال ٹیمیں غلط کوائف پیش کرنے پر ٹورنامنٹ سے خاض کردی گئیں ، والی بال میں توتانو بانڈئی سکول نے میدان مارلیا ، ہائی سکول دیولئی نے دوسری پوزیشن لے لی ، محمد جاوید ، سینئر نائب صدر اکبر حسین ، نائب صدر حضرت رحمن ، اور اے ڈی او فزیکل محمد گل ، معاونین SPET غلام حسن اور بردل خان روزانہ مختلف گراؤنڈ ز کا معائنہ کرکے جائزہ لے رہے ہیں ، بیڈ منٹن کھیل کے فائنل میں ہائی سکول دیولئی کے محمد ادریس اور محمد افتاب نے ہائی سکول شگئی کے محسن سردار اور صابر شاہ کو سٹریٹ سیٹ میں ہراکر میدان مارلیا ، ٹورنامنٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد جاوید کا کھلاڑیوں سے تعارف ہوا ، جبکہ بیڈ منٹن کھیل کے انچارج پرنسپل اقبال جہان SPET عنائت اللہ ، PET عرفان اور احسان للہ بھی موجود تھے ، ادبی مقابلے تین نومبر سے چار نومبر تک سوات کے مختلف سکولوں میں منعقد ہونگے ، کرکٹ ایونٹ کے گروپ فائنلز راؤنڈ ز 24 اکتوبر تک مکمل ہونگے جبکہ فائنل راؤنڈ 25 اکتوبر سے 28 اکتوبر مکمل ہوگا جبکہ فائنل 29 اکتوبر کو ہوگا ۔
692 total views, no views today


