سوات ، موبائل کمپنی والوں نے ملاکنڈڈویژن کے عوام کو سائن ٹفک انداز میں لٹنے لگے‘ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے حکام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے‘ پرائیویٹ موبائل کمپنی والوں موبی لنک‘ ٹیلی نار‘ یوفون ‘وارد ‘ زونگ نے ملاکنڈڈویژن اور خصوصاً سوات کے عوام کو انتہائی سائن ٹفک انداز میں لوٹ رہے ہیں‘ جبکہ سروس اتنا ناقص اور خراب ہے کہ کئی بار ملانے پر بھی دوسرا نمبر نہیں ملتا ہے۔ جب ملتا ہے تو اس میں بہت زیادہ شور آتا ہے‘ دونوں طرف سے باتیں کوئی سمجھ نہیں پاتا ہے ‘ جبکہ اسی طرح بیلنس بھی غائب کر دیتے ہیں‘ مختلف پیکجز کے نام پر لٹنے کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے‘ ملاکنڈڈویژن صوبائی قبائلی علاقہ (پاٹا) جو ہر قسم کے ٹیکس سے مستثنیٰ ہے جبکہ یہاں پر جو بھی کارڈ لوڈ کیا جاتا ہے اس پر تمام ٹیکسز یہاں کے عوام سے لی جاتی ہے‘ تمام برائیوں کی جڑ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے کرپٹ اور نا اہل افسران کی وجہ سے ان پرائیویٹ کمپنی والوں کو کھلے عام چھوڑ دیا ہے۔ اور اس بے لگام سفید ہاتھی سے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ کیوں یہاں کے مظلوم عوام کو سائن ٹفک انداز میں لٹ رہے ہیں‘ جبکہ اس سلسلے میں عوام کسی بھی وقت سڑکوں پر نکل سکتے ہیں ۔
752 total views, no views today


