سوات ، سوات بھر میں بڑھتے ہوئے بد امنی کی وجہ سے شام کے بعد لوگوں نے گھروں سے نکلنا بند کر دیا ہے‘ جبکہ تمام اداروں کے اعلیٰ حکام ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں‘سوات بھر میں بڑھتے ہوئے بدامنی کی وجہ سے عام شہری شام کے بعد گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں جبکہ گزشتہ ایک مہینے میں دو درجن سے زائد ٹارگٹ کلنگ میں بااثر افراد قتل ہوچکے ہیں
‘ دن دیہاڑے قتل مقاتلوں کی وارداتوں میں اضافہ ‘ رہزنی ‘ڈکیتیاں روز کی معمول بن چکی ہے‘ جبکہ پولیس اس سلسلے میں یا تو مقدمہ درج نہیں کرتے یا ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں‘بے پناہ قربانیوں سے قائم ہونے والے امن بہت تیزی سے بدامنی میں تبدیل ہورہا ہے‘ سوات سے بااثرافراد نے پہلے ہی نقل مکانی ہے جبکہ سوات کے بڑے تحصیل کبل اور مٹہ سے بھی عام لوگ نقل مکانی کررہے ہیں۔
336 total views, no views today


