مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام )ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان نے رحیم آباد پولیس اسٹیشن میں ڈی آر سی ممبران اور تھانہ سٹاف کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کی ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ڈی آرسی کی کوششوں سے لوگوں کے مسائل اور تنازعات مقامی سطح پر خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہورہے ہیں ،ڈی آرسی کے قیام کے بعداس کمیٹی کے اٹھائے گئے اقدامات کے بہتراورمثبت نتائج سامنے آرہے ہیں پولیس ڈی آر سی کے ساتھ اپنی طرف سے ہرممکن تعاؤن کرے گی،دریں اثناء انہوں نے پولیس آسٹیشن کے سٹاف سے تعارفی ملاقات کی ،اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہاکہ وہ پولیس کے اعلیٰ آفیسرزکے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کریں اور نہ ہی سماج دشمن عناصرکیساتھ کوئی رو رعایت کریں،انہوں نے کہاکہ پولیس جوان عوام کے ساتھ بہتراور شائستہ رویہ رکھیں اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کیلئے تمام تر دستیاب سائل بروئے کارلائیں۔
1,254 total views, no views today



