مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام )درجہ چہارم ملازمین نے 30اپریل کو صوبائی سطح پر احتجاج کا اعلان کردیا ،مطالبات کوتسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ اسلام آباد تک پھیلائیں گے،بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملازمین بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں جس کا حکومت کو احساس تک نہیں،اس حوالے سے آل درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے صوبائی صدراکبرخان مومند،جنرل سیکرٹری اشفاق احمدخٹک اورضلعی صدر سیدخطاب نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر قائم حکومت نے مہنگائی کو ختم کرنے کے دعوئے تو بہت کئے مگر انہیں عملی جامہ نہیں پہنایا تاہم مہنگائی میں مزید اضافہ کرکے عوام کا جینا محال کردیا،انہوں نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بری طرح متاثرہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہر فورم پر آوازاٹھائی مگر حکومت نے کسی قسم کی توجہ نہیں دی اس لئے مایوس ہوکر صوبائی سطح پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جس کی روشنی میں تیس اپریل کو صوبائی سطح پر احتجاج ہوگا جس میں تمام اضلاع سے درجہ چہارم ملازمین قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے اگر اس احتجاج کے نتیجے میں بھی مسئلہ حل نہیں ہوا تو پھر اسلام آبادمیں احتجاج کیلئے پروگرام بنائیں گے،انہوں نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین کی موجودہ کابینہ کی مدت چھ جون تک ہے جس کے بعد نئے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا تاہم گل روشن نامی سیکرٹریٹ کا ملازم اور ان کے چند ساتھی درجہ جہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے اصولو ں اورآئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ماضی کے انتخابات میں کئی بار شکست کھائی ہے اورجب انہیں موقع ملا تھا تواس دوران درجہ چہارم ملازمین کی کسی قسم کی خدمت نہیں کی اورنہ ہی ان کے مسائل کے حل کیلئے آوازاٹھائی مگر اب اٹھ کر موجودہ کابینہ کیخلاف آوازتھارہے ہیں انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ چھ جون تک انتظار کریں،انہوں نے کہاکہ درجہ چہارم ملازمین کا گل روشن اور ان کے ساتھیوں پر نہیں بلکہ صدر سید خطاب اوران کی کابینہ پر مکمل اعتمادہے جن کی کوششوں سے اب تک ملازمین کے متعددمسائل حل ہوئے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ درجہ چہارم ملازمین کو پروموشن بھی ملی ہے جو ایک اہم کارنامہ ہے۔
1,619 total views, no views today



