سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )مینگوہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں ساڑھے تین کروڑ روپے ک لاگت سے میونسپل سروسز پروگروام کا اغاز ، 18ماہ میں شہر میں عوامی اگاہی مہم کے لئے25000افراد کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ، 2سال میں مینگورہ شہر کے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ماڈل سٹی بنائیں گے ، ان خیالات کا اظہار ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، ممبر صوبائی اسمبلی سلیم الرحمن ، تحصیل ناظم اکرام خان ، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر عطاء الرحمن ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سی ای او شیدا محمد خان ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم اور دیگر نے میونسپل سروسز پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے میونسپل سروسز پروگرام کا اغاز کردیا ہے ، جس میں18ماہ میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیگی ، اور 138سکولوں میں عوام اگاہی کلبز قائم کئے جائیں گے جس میں سکولوں کے بچیوں کو کچرہ مختص کردہ جگہ میں ڈالنے سمیت زندگی گزارنے کے طریقے سیکھائے جائیں گے ، اس موقع پر شرکاء نے گند کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا اور کہا کہ اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ25000 افراد میں 12500خواتین ہوگی جو گھروں میں صفائی کے حوالے سے مہم چلائیگی اور خواتین کو اس بارے اگاہ کرینگی ۔
1,532 total views, no views today



