سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام سوات کبل گراونڈ میں منعقدہ زرعی و لائیو سٹاک میلہ مکمل ناکام لوگوں کی عدم دلچسپی لائیوسٹاکے صوبائی وزیر محب اللہ تقریب میں غیر حاضر، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے زیرا ہتمام کبل گراونڈ میں تین روزہ زرعی و لائیوسٹاک میلہ بری طرح ناکام صوبائی خزانہ کو لاکھور روپے کا ٹیکہ لگایاگیا، صوبائی خزانے سے لاکھورورے اخراجات کے نام خرچ کئے گئے جبکہ میلے کے تشہیر کے لئے مختلف اخبارات کو لاکھوں روپے کے اشتہارات بھی دئے گئے مگرا س کے باوجود غلط انتظامات کے باعث میلہ بری طرح ناکام کسان حضرات اس میلے سے کوئی فائدہ نہ اٹھاسکیں، مرکزی تقریب میں لائیوسٹاکے وزیر محب اللہ جن کا تعلق سوات سے غائب تھے تقریب میں ڈیڈک چیئرمیں فضل حکیم اور ایم این اے سلیم الرحمان نے شرکت کی جوکہ دونوں کا حلقہ نہیں تھا۔ مقامی لوگوں اور کسانوں نے میڈیا کے زریعے مطالبہ کیاکہ اس ناکام میلے کی انعقاد کی تحقیقات کرائے جائے اور منتظمین کے خلاف کارروائی کی جائیں۔
1,505 total views, no views today



