سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )یونیورسٹی اف سوات شانگلہ کیمپس کے ڈائریکٹر محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ یہاں کے عوام کو اعلی تعلیم ان کے دہلیز پر فراہم کرینگے اور انشاء اللہ یہاں کے عوام کے کوششوں سے اس کیمپس کو جلد ہی یونیورسٹی کا درجہ دیا جائیگا ،گزشتہ روز یونیورسٹی اف سوات شانگلہ کیمپس کے نئے بلڈنگ کے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ اج شانگلہ کیمپس کے جدید بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا جس پر میں وزیر اعلی محمود خان اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کے کوششوں سے یہ ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ اس وقت یونیورسٹی اف سوات شانگلہ کیمپس میں ایک سو طلبا پڑھ رہے ہیں لیکن اب نئے بلڈنگ کے قیام کے بعد اس میں کافی حد تک اضافہ ہوجائیگا کیونکہ شانگلہ اس صوبے کا پسماندہ ترین ضلع ہے اور یہاں کے عوام زیادہ تر ملک کے دیگر علاقوں میں کوئلے کے کانوں میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں اب موجودہ حکومت کے تعاون سے ان کیلئے ایسے ایسے مواقع ففراہم کرینگے کہ وہ اپنے صلاحیتوں سے اس علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اداکرینگے انہوں نے کہا کہ اج جس بلڈنگ کا افتتاح کیا گیا ہے وہ دن دور نہیں کہ اسکو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائیگا جس سے ایک طرف یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے تو دوسری طرف یہاں کے عوام کو ان کے گھر کے دہلیز پر اعلی تعلیم فراہم کیا جائیگا ۔
1,134 total views, 2 views today