مینگورہ ، ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن مینگورہ بنچ کے وکلاء کا ایک جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت عبدالحلیم خان ایڈوکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن منعقد ہوا ، اجلاس میں گزشتہ ہفتے چیف جسٹس صاحب پشاور ہائی کورٹ جسٹس میاں فصیح الملک سے ملاقات کی روئیدادکو اجلاس کے سامنے لایا گیا ، جسمیں چیف جسٹس نے دوران ملاقات کا بینہ کے مکمل تسلی کرکے وکلاء کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی
، اجلاس میں متفقہ طور پر ہفتہ وار ہڑتال جو کہ ہر پیر کے روز ہواکرتا تھا کے اختتام کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں پروانت خان ایدوکیٹ اوار س کے والد پر قاتلانہ حملے کی شدیداور پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی ، اور وکلاء نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اس نسبت متفقہ طور پر درجہ ذیل قرارداریں منظور ہوگی ، پہلا یہ کہ پشاور ہائی کورٹ ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسو سی ایشن کے معزز ممبر پروانت خان ایڈوکیٹ پر جو قاتلانہ حملہ ہوا جسمیں وہ اور اسکے والد محترم شدید زخمی ہوئی ہیں جملہ ممبران بار اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پر زور مذمت کرتے ہیں ، اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو گرفتار کیا جاکر قرار واقعی سزادی جائے ، اور اس نسبت کسی کوتاہی اور سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ، دوسرہ یہ کہ اجلاس میں یہ قرارداد بھی منظور ہوئی کہ عدالت عالیہ مینگورہ بنچ / دارالقضاء مین مذکورہ واقعے کی وجہ سے بطور احتجاج مورخہ 13-02-014 بروز جمعرات بوقت 11:30 بجے کے بعد ہڑتال ہوئی اور آج بروز جمعہ مکمل ہڑتال ہوگی ، اس دوران وکلاء عدالت عالیہ مینگورہ بنچ / دارالقضاء میں بطور احتجاج پیش نہیں ہونگے ، اجلاس میں تیسرا یہ قرارداد بھی منظور ہوئی کہ حکومت وکلاء کو مناسب تحفظ فراہم کریں ، نیز اجلاس مین پروانت خان ایڈوکیٹ اور ان کے والد کے صحتیابی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔
611 total views, no views today


