سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلع سوات کی سطح پر ایک واک کا انعقاد کیا گیاجس کی قیادت ڈاکٹر غلام سبحانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کی واک میں ڈی ایم یو انچارج محی الدین، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرACD سجاد ا حمد، پیرامیڈیکس سٹاف اورکمیونٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی واک DHO آفس سے شروع ہوکر پریس کلب تک گئی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا کی روک تھام ہمارے لئے ایک چیلنج ہے اور اس کے لیے ہم ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ACD کے تعاون سے ہر چھوٹے بڑے ہسپتال میں ملیریا کی تشخیص اور ادویات مفت دی جاتی ہے اس کے علاوہ کچھ پرائیویٹ لیبارٹریوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے جس میں بھی ملیریا کی تشخیص اور ادویات مفت دی جاتی ہے انہوں نے میڈیا کی تمام نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ہمارا یہ پیغام عوام تک پہنچائے تاکہ وہ اس سے مستفید ہو سکیں۔
1,378 total views, no views today
Comments



