مٹہ (سوات نیوزڈا ٹ کام)مٹہ جمال اباد ارکوٹ میں نجی سکول کی گاڑی کو حادثہ فلائنگ کوچ الٹنے سے سکول جانے والے اٹھ بچوں سمیت نو افراد شدید زخمی زخمی ہونے والے تمام بچے علاج کیلئے مٹہ ہسپتال پہنچادی گئے زخمی بچوں میں سے دو بچوں کو مٹہ ہسپتال سے سیدوشریف ہسپتال منتقل کی گئی ہے پولیس نے رپورٹ درج کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز صبح مٹہ کی ایک نجی سکول کی فلائنگ کوچ گاڑی کو جمال اباد ارکوٹ میں گاڑی الٹنے کا حادثہ ہوا جس کی نتیجے میں موصول اطلاعات کی مطابق اٹھ بچے جن میں شفع اللہ ولد بخت منیر نثار ولد عبدالسلام ضیاء اللہ ولد فضل کریم حمزہ ولد اختر ہادی ذاکر اللہ ولد عالم خان روح اللہ ولد بشیر احمد اسماء دختر فضل کریم سلویٰ دختر محمد جاوید اور ڈرائیور نعیم ولد شمروز شامل گاڑی حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں میں دو بچوں ضیاء اللہ اور ذاکر اللہ کو زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے سیدوشریف ہسپتال منتقل کئے گئے ہے ادھر پولیس نے رپورٹ درج کی
1,908 total views, no views today



