مینگورہ، سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں گیس لیکج کیوجہ سے خواتین اور بچوں سمیت نو افراد جھلس گئیں،جھلسنے والوں کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں ابتدائی علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیئے گئے۔گزشتہ رات ایک بجہ کے قریب سیدوشریف کے علاقہ شگئی میں محمد امین نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج کیوجہ سے آگ لگ گئی جس کیوجہ سے خواتین اور بچوں سمیت نو افراد بری طرح جھلس گئے۔
جھلسنے والوں کو ابتدائی طبعی امداد کیلئے فوری طور پر سیدوشریف ہسپتال پہنچا دیا گیا،جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیئے گئے،جھلسنے والوں میں زوجہ محمد امین اور کے پانچ بچے منیبہ،عبداللہ،رابعہ،سہیل ،ناہید،عمر فاروق سمیت دو دیگر خواتین شامل ہے،بعدازاں پاک ارمی کے کرنل سکندر نے متاثرہ گھر کا دورہ کیااور متاثرین کو ہر قسم مدد کی یقین دہانی کرائی،یاد رہے گیس لیکج کا شکار ہونیوالے گھر میں شادی کی تقریب تھی۔
429 total views, no views today


