سوات (سوات نیوزڈا ٹ کام)آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ضلع سوات اور پبلک ہیلتھ ورکرز یونین کے زیر اہتمام سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں پبلک ہیلتھ کے دفتر سے روانہ ہوکرشہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئی،پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں اور موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے صوبائی صدر محمد سریر خان، فنانس سیکرٹری حیات خان،ایپکا کے ضلعی صدر علی رحمن، مشتاق احمد، ملک فضل سبحان، عالم خان، برکت علی، بپلک ہیلتھ ورکر زیونین کے صوبائی سیکرٹری سبحان علی، ضلعی صدر احمد فاروق، جی ایس احسان اللہ، ایپکا کے سابق مرکزی صدر فضل معبود خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ ہم نے باربار حکومت کو خط و کتابت کے ذریعے اپنے مسائل سے آگاہ کیا لیکن کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، ہر ماہ بجلی، گیس اور یوٹیلیلٹی بلز میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے، جسکا براہ راست اثر سرکاری ملازمین پر پڑتا ہے، سرکاری ملازمین ذہنی طور پر مفلوج ہوگئے ہیں توہوہ کیسے اس ملک کے اداروں کو بہتر طریقے سے چلائیں گے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت اس ملک کے ساتھ مخلص نہیں کیونکہ ادارے مفلوج ہوتے نظر آرہے ہیں، سرکاری ملازمین اپنے بچوں کے لئے دووقت کی روٹی کیلئے تڑپ رہے ہیں، مقررین نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ کیا جائے، 2016,17,18 کے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے سکیل ریوائز کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہاؤس رینٹ الاؤنس کو پورے ملک میں یکسا ں طور پر 60فیصد منظور کیا جائے، مینگورہ کو بگ سٹی کا درجہ دیا جائے، اپ گریڈ یشن سے محروم تمام ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے مقررین نے کہا کہ ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو 2مئی کو ہم پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور وہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، مظاہرے سے قبل بپلک ہیلتھ کے دفتر میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد بھی کیا گیا جس سے قائدین سے خطاب کیا۔
1,245 total views, no views today



