سوات: کبل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ سوات میں کانجو سے کبل جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی علی گرامہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا جہاں4 زخمیوں کو تشویشناک حالت پر ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور بھجوادیا گیا۔
459 total views, no views today
Comments


