بریکوٹ،تحصیل بریکوٹ سمیت ضلع بھر میں غیر لائسنس یافتہ اور کم عمر ڈرایؤروں کی بھر مار ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں عروج پر۔ٹریفک پولیس سمیت انتظامیہ خاموش ،روزانہ کئی ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے جبکہ رہی سہی کسر کم عمر رکشہ اور موٹرسائیکل ڈرائیور و ں نے پوری کردی جبکہ روڈ کی ناگفتہ حالت کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
عوام نے حال احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔تحصیل بریکوٹ میں ٹریفک قوانین پر کوئی عمل نہیں کیا جارہا ہے اور ہر کوئی اپنے مرضی کا مالک ہے ۔جس کی زندہ مثال غٰیر لائسنس یافتہ اور کم عمر ڈرائیور وں کی بھر مار ہے ۔جو بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے پھیرتے نظر آتے ہیں اور ٹریفک کے قواعد وضوابط سے ناواقف ہو نے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ۔جس سے کئی گھرانوں کے روشن چراغ بج گئے ہیں ۔بریکوٹ بازار سے مختلف روٹس پر چلنے والی سوزوکی اور فلائنگ کوچ میں اوورلوڈنگ کا سلسلہ بددستور جاری ہے اور ان کے علاوہ سکول گاڑیاں بھی طلباء کے لئے غیر محفوظ ہیں کیونکہ ایک طرف یہی ڈرائیورز اوورلونگ کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ تیزرفتاری سے معصوم طلباء کے زندگی کو بھی داؤ پر لگاتے ہیں ۔بریکوٹ میں پیر بابا روڈ پر ہر جمعے کو منچلے موٹر سایئکل ریس لگاتے ہیں اب تک اس ریس میں کئی موٹرسائیکل سوار شدید زخمی اور کئی موت کو گلے لگا چکے ہیں ۔تحصیل بریکوٹ کے سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں ٹریفک پولیس کی تعداد کو بڑھانے اور تمام شاہراوں پر
مظبوط حکمت عملی بنا کر عوام کی جانوں کو محفوظ بنائیں ۔
468 total views, no views today


