بریکوٹ،گاؤں مانیار میں پاکستان تحریک انصاف یو تھ تنظیم سے ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے حلف لے لیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوا جس میں پارٹی کے دیگر تحصیل بریکوٹ کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم ،یوسی غالیگے کے صدر حید رعلی ،صدر مانیار محمد روم اور یوتھ صدر نوید،جنرل سیکرٹری محمد صدیق،سرپراست اعلی فروزخان کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکن بھی کثیر تعد اد میں موجود تھے ۔
اس موقع پر ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا کہ پارٹی کے لئے نوجوان ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہی نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے امید ہیں ۔ملک کے ترقی اور خوشحالی میں نوجوان کردار ادا کرسکتے ہیں بشرطیہ کہ وہ تعلیم یافتہ اور ایماندار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے اور یہی نوجوان عمران خان کے ساتھ دے کر نئے پاکستان کا بنیاد رکھیں گے ۔ماضی میں ملک کے سامراج حکمرانوں نے عوام کے خون چوسے ہیں اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے ہر جائز اور ناجائز اقدامات کئے تھے جس کی وجہ سے آج عوام مسائل کے دلد ل میں پھنس چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں بلکہ اجتماعی مفادات کے لئے استعمال کریں گے کیونکہ پی ٹی آئی ہی عوام کی آخری امید ہے ۔
455 total views, no views today


