سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات وتعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہاہے کہ میڈیا کالونی سوات کے صحافیوں کا حق ہے اور ان کو یہ حق دلاکر رہیں گے، میڈیا کالونی کے حوالے سے تمام تر کاغذی کارروائی مکمل ہے، سوات انتظامیہ کو منگل تک اراضی پر سیکشن فور لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، سوات کے صحافیوں کی قیام امن کے لئے قربانیوں کی ایک لمبی داستان ہے، ہمیشہ کارکن صحافیوں کے حقوق کی حصول کیلئے جدوجہد کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے ان کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا تقریب حلف برداری میں ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کے علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت، جنرل سیکرٹری راجہ ریاض، شمیم شاہد، میانگل نعیم، ضیاء الحق سمیت ملاکنڈڈویژن کے مختلف اضلاع کے صحافیوں اورپریس کلبوں کے عہدیداروں نے شرکت کی، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اورصحافیوں کاچولی دامن کاساتھ ہے اور صھافی حکمرانوں اورعوام کے درمیان پل کا کرداراداکرتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس اور حکومت کے درمیان بہترتعلقات کے خواہاں ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں صحافی برادری موجودہ حکومت کی بہتر کارکردگی کواجاگرکریں گے انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے صھافیوں کیلئے جس میڈیا کالونی کویقینی بنادیاگیا، اور اس حوالے سے انتظامیہ کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ منگل کے روز تک میڈیا کالونی کے اراضی پر سیکشن فور لگادیاجائے۔انہوں نے حکومتی کارکردگی کاذکرکرتے ہوئے کیاکہ چوروں نے اس ملک کو لوٹاہے اور تحریک انصاف کی موجودہ حکومت لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کیلئے جب ان پرہاتھ ڈال رہے ہیں تووہ کہتے ہیں کہ انتقامی کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی علاقوں کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اوران علاقوں میں نوجوانوں دوارب روپے مختص کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس تاثرکوبھی ختم کردیاہے جس کے تحت یہ کہاجاتاتھاکہ پختونوں میں لیڈرشپ کی کمی ہے آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وزیراعظم بھی پختون ہے اوروفاقی کابینہ میں زیادہ تر لوگوں کاتعلق بھی پختون ہیں۔
1,327 total views, no views today



