سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کا حق تسلیم کئے بغیر ترقی ممکن نہیں محنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومتی سطح پر ہر جگہ پر ان کے ساتھ کھڑا ہوں مزدور ہمارے معاشرے کا معزز اور اہم حصہ ہے جتنا حق دیگر طبقوں کو حاصل ہے اس کے برابر حق ان کو بھی حاصل ہے وہ اپنے حجرہ مکان باغ میں متحدہ لیبر یونین سی بی اے سوات کے صدر معراج النبی اور آل ملاکنڈڈویژن بلڈنگ پینٹرز یونین کے صدر احمد شاہ کے سربراہی میں مزدوروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر یونین کے عہدیداروں نے چیئرمین ڈیڈیک کو مزدوروں کے مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا جبکہ فضل حکیم خان نے یقین دلایا کہ رواں ہفتے ڈیڈیک افس میں اس حوالے سے اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں متعلقہ افسران کے علاوہ یونین کے عہدیداران بھی شریک ہونگے تاکہ موقع پر تمام مسائل ومشکلات کا بغور جائزہ لیا جائے اور ان کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائے فضل حکیم خان نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی تحفظ ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے مزدوروں سمیت تمام لوگوں کے لئے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں اپ جہاں بھی چاہئے میں اپ کے حقوق کے لئے حاضر ہوں۔
1,376 total views, no views today
Comments



