مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام) یکم مئی یوم مزدور کی موقع پر مٹہ کے مقامی صحافیوں اور جمعیت علماء اسلام کے مقامی لیڈر ڈاکٹر امجد علی کے طر ف سے مٹہ بازار میں کام کرنے والے مزدورں کیلئے ظہرانا دیا گیا مزدور وں کی پاس کچھ لمحے گزار نے کی کوشش کرنا ایک اچھا اقدام ہے حکومت کو بھی یوم مزدور کی موقع پر مزدوروں کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا چایئے کیونکہ پاکستان کا اصل لوگ یہی مزدور طبقہ ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یوم مزدور کی موقع پر مٹہ کے مقامی صحافیوں غفور خان شیدا نوید اختر بہارعلی یوسفزئی رحیم خان اور جمعیت علماء اسلام مٹہ کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی نے مٹہ بازار میں کام کرنے والے مزدوروں کی اعزاز میں ایک ظہرانا دیا جس میں کافی تعداد میں مزدوروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر امجد علی اور میڈیا کے نمائندوں نے کہا کہ مزدورں کیساتھ کچھ وقت گزارنے کا مقصد ملک کی اس اہم طبقے سے اظہار یکجہتی کرنا تھا اور کوشش کرنا تھا کہ ان مزدوروں کی کچھ لمحے جو ہر وقت کام ہی کام میں گزرجاتے ہیں انکو چند لمحے سکون دیکر یہ احساس لادیں کہ پوری ملک اپنے مزدور بھائیوں کیساتھ ہے
1,382 total views, no views today



