مٹہ ( رحیم خان )شیخ الحد یث مولانا عبدالقیوم حقانی اور مہتمم دارالعلوم مٹہ مولانا حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس کی خلاف شروع ہونے والے تمام سازشوں کو ناکام بناکر ملک کی کسی بھی حصے میں قائم مدرسوں پر انچ انے نہیں دینگے مدرسوں کی بارے میں حکومت کی تمام باتیں بے بنیاد ہے دینی مدارس دین کی چشمے ہے اور یہ چشمے تاقیامت قائم اور باد رہینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مدرسہ امداد العلوم حقانیہ مٹہ توتکے میں ختم القران کے ایک بابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا سمیع اللہ اوردیگر علماء کرام نے بھی خطاب کی جبکہ اس بابرکت محفل میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر 44طلباء نے ختم القران کی سعادت حاصل کی مقررین نے کہا کہ مدارس کی خلاف ہر دور میں منفی پروپیگنڈہ بیرونی قوتوں کی ایماء پر ہوچکی ہے اور ہر بار بیرونی قوتوں کی ایجنٹوں کو ناکامی ہوئے ہیں اور اس بار بھی یہ لوگ ناکام رہینگے انہوں نے کہا کہ مدارس دین کی چشمے ہیں اور یہ چشمے تاقیامت قائم اور اباد رہینگے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بچوں پر دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ صرف دنیاوی تعلیم پر اپنے بچوں کا کامیاب قرار دینا ہمارے لوگوں کی ایک لاپرواہی ہے کیونکہ دنیا اور اخرت میں کامیابی کیلئے دنیا وی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی بہت ضروری ہے
1,140 total views, no views today



