سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام دوست پالیسی پرعمل پیراہے، صحت وتعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھاکر حکومت بہترسمت رواں دواں ہے، عوام اورحکمرانوں کے درمیان فاصلے ختم کراناتحریک انصاف کاطرہ امتیاز ہے، تحریک انصاف کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کاایک بہترین پروگرام، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر تنقید کرنیوالے اصل میں وہ عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کے ترقی کی خلاف ہے ان کی ترقی اورخوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ تنقید کرناہی ان کاکام ہے۔ اور ہماراکام عوام کودرپیش مسائل کا حل اورترقی اورخوشحالی کیلئے اقدامات اٹھاناہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے عام لوگوں اورحکمرانوں کے درمیان تمام مسائل رکاوٹوں کودورکرکے وہ فاصلے فتح کردئیے ہیں۔ جوماضی میں عوام اور حکمرانوں کے درمیان حائل تھے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے طرز حکمرانی تبدیل کرکے حکمرانوں کو عوام کی خدمت پر مامور کردئیے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرینگے، اور عوام نے جس طرح تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے۔ اس طرح حکومت عوامی اعتماد کاخیال رکھتے ہوئے ان کے اعتماد پرپورا اترنے کی کوشش کرینگے، انہوں نے کہا کہ حکمران حاکم نہیں بلکہ خادم کی طرح لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔ اور خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ سیاست کامحور بلاتفریق عوامی خدمت ہے، عوام الناس کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، سرکاری لوگ خودکوعوامی خدمت کیلئے وقف کریں، عوامی مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹیں پیداکرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاہے، سرکاری لوگوں کوبھی خدمت خلق کاجذبہ اپناناہوگا،انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کے مسائل اورمشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں
1,148 total views, no views today



