سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخواکے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکارنے عوام کو مہنگائی کے سونامی کے نذر کردیاہے، حکمرانوں کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی پروگرام نہیں، کپتان کے ساتھ کھلاڑیوں کی ٹیم میں کوئی بھی باصلاحیت کھلاڑی موجود نہیں،کمرتوڑ مہنگائی نے لوگوں کا براحال کردیاہے، ملک کو بہتراورصحیح سمت لے جانے کی صرف دعوے کئے جارہے ہیں جبکہ زمینی حقائق دعوؤں کے برعکس ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پورن ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی شخصیات اورصحافیوں نے امیرمقام سے ان کی بھابھی کی وفات پر فاتحہ خوانی اورتعزیت کااظہاربھی کیا، انجینئرامیرمقام نے واضح کیا کہ الیکشن سے پہلے کپتان ایک بہترین ٹیم کے حوالے سے جووعدے کئے تھے، گزشتہ 9مہینوں میں ان کے دعووں کاپول کھل گیاہے اور ان کے دعوے حقیقت کے برعکس نکلے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکارنے اپنے 8ماہ کے دورے حکومت میں عوام پر جس
968 total views, no views today


