مینگورہ ، وی ڈی سی شہدا کے ورثاء کاآخری دم تک خیال رکھتے ہوئے ان کی یاد میں گرین چوک کے مقام پر یادگار تعمیر کیا جائے گا ، ان خیالات کااظہار کمانڈر مینگورہ محمد عامر نے وی ڈی سی ممبران کے شہداکے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وی ڈی سی ممبران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ،پاک فوج ان کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریگی اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ جن شہداء کے ورثاء کو تاحال امداد نہیں ملا ہے ان کو ہر ماہ پانچ ہزار نقد اور راشن دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے آپکو اکیلا نہ سمجھیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے شہدا ء کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیمکرتے ہوئے ان کی داد رسی کی ۔
896 total views, no views today
Comments


