مینگورہ(سوات نیوز)عوامی شکایات کے پیش نظر مینگورہ پولیس نے پیشہ ور گداگروں کیخلاف کارروائی کاآغاز کردیا،پہلے روز ایک درجن سے زائد بھکارنوں کوگرفتار کرکے دارالامان منتقل کردیا،کارروائی تسلسل کیساتھ جاری رہے گی،مینگورہ شہر میں پیشہ ور گداگروں کیخلاف عوام کی جانب سے بڑھتی ہوئیں شکایات پر مینگورہ پولیس نے ایکشن لے لیا اور شہر بھر میں گداگروں کیخلاف کارروائی شروع کی جس کے دوران پہلے ہی روز ایک درجن سے زائدغیرمقامی خواتین گداگروں کو گرفتار کرکے دارالامان بھیج دیا،اس حوالے سے ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم خان نے بتایا کہ غیر مقامی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر ہم نے ایکشن لیااور متعددگداگرخواتین کو گرفتار کرلیا، انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔
1,214 total views, no views today



