سوات (سوات نیوز) پیسکو لائن مین کے لئے سیفٹی سیمینار کا انعقاد،سیمنار میں سیفٹی کے حوالے تفصیلی گفتگو ہوئی، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پیسکو لائن مین کے لئے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ای پیسکو سوات سرکل محمد اسرار خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیفٹی پیسکو پشاور ثمین خان ڈویژن بھر کے ایکسیئنز، ایس ڈی اوز اور سوات سر کل کے زونل چیئرمین عمر علی باچہ، سیکرٹری یوسف خان اور دیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای محمد اسرار خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسکو پشاور ثمین خان، ایکسئین نذیر احمد خان، سوات سرکل کے زونل چیئرمین عمر علی باچہ اور دیگر نے کہا کہ ملازمین کام مکمل سیفٹی کے ساتھ کریں اور لائن مینز کے ساتھ مکمل ٹی ایم پی نہ ہونے کے صورت میں کام کرنا خطرہ سے باہر نہیں اسلئے اگر کوئی کام کریں تو کام کے دوران اپنے ساتھ مکمل ٹی ایم پی رکھ کر کام کریں تاکہ اپ کی جان کو خطرہ نہ ہوں اور اپ محفوظ ہوں، انہوں نے کہا ملازمین محکمہ وپڈا سمیت قوم کا سرمایہ ہے وہ مکمل سیفٹی کے ساتھ کام پر جایر کریں سیفٹی نہ ہو تو کام بابکل نہ کریں، انہوں نے زور دیا کہ ملازمین کام پر جاتے ہوئے ٹی ایم پی ساتھ لے جائیں اور کام سے پہلے خود کو سیکیور اور محفوظ کرلیں پھر تاکہ اپ کی جان محفوظ ہوں اور کوئی نا خوشگوار واقعے کا سامنا نہ ہوں، انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ ملازمین کے حقوق سمیت ان کی تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے، ملازمین بھی ان سے استفادہ حاصل کریں اور خود کو محفوظ رکھیں، انہوں نے اخر میں ملازمین سے حفاظت خود کرنے سمیت عوام الناس کی حفاظت اور واپڈا کے املاک کی حفاظت کا حلف لیا۔
1,566 total views, no views today



