سوات(خورشید علی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان کی ہدایات کی روشنی میں پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی ٹیم نے تمام اضلاع میں گڈ گورننس سٹریٹیجی اور خیبر پختونخوا انسپکشن سسٹم پرٹریننگ دینے کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس ہال میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی کے زیر صدارت جمعرات کے روز پی ایم آر یو ٹیم نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت متعلقہ اضلاع کے لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو تربیت دی گئی ڈپٹی کوآرڈینیٹر پی ایم آر یو ڈاکٹر عاکف خان نے متعلقہ افسران کو تربیت دی ڈاکٹر عاکف نے شرکاء کو بتایا کہ گڈ گورننس اسٹریٹیجی کے انعقاد کا مقصد حکومتی معاملات میں شفافیت اور احتساب کومتعارف کرنے اور عوام کی خدمات تک رسائی کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوام کی شرکت سے ترقیاتی معاملات کو آگے بڑھاناہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ سٹریٹیجی پانچ بنیادی ستونوں پر مبنی ہے جن میں شفاف طرز حکمرانی،عوامی خدمات تک رسائی،عوامی اشتراک،احتساب اور حکومتی معاملات میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکردگی کو بہتر بناناشامل ہے مزید براں متعلقہ شرکاء کو خیبر پختونخوا انسپکشن سسٹم پر بھی تربیت دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر عاکف نے شرکاء کو انسپکشن سسٹم کے حوالے سے بتایا کہ تمام اضلاع میں جتنے بھی انسپکشن ہونگے اس کے رپورٹ خیبر پختونخوا انسپکشن سسٹم پر چیف سیکرٹری کو ارسال کریں گے ٹریننگ کے آخر میں شرکاء نے سوالات پوچھے جس پر ڈاکٹر عاکف نے ان کو یقین دلایا کہ بہت جلد آپ کے تجاویز چیف سیکرٹری کو ارسال کریں گے۔
1,909 total views, no views today



