مینگورہ، سوات لیویز سے 13 اہلکار وں کو فارغ کردیا گیا ، بغیر کسی نوٹس کے فارغ کرنا زیادتی ہے وزیر اعلیٰ سے نوٹسلینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سوات لیویز میں مئی 2010 میں بھرتی ہونے والے 13 ایکس مین اہلکار بھرتی ہوئے تھے جن کو باقاعدہ جی پی فنڈا ور بنولینٹ فنڈ کی کٹوتی کے علاوہ سالانہ اینکریمنٹ بھی دیا جاتا تھا ، 10 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر سوات کے حکم نامہ نمبر 832 کے تحت ان ملازمین کو فارغ کیاگیا ہے ،فارغ ہونے والے اہلکاروں نے بتایا کہ ہمیں بغیر کسی نوٹس کے فارغ کیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے جس پر انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور نوٹس لیکر ہمارے خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچائیں ،
740 total views, no views today
Comments


