سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )سوات سے تعلق رکھنے والے ایک اور بچے نے دنیا بھرمیں دینی مدارس اور پاکستان کا نام روشن کردیا ، سوات کے گاوں قمبرسے تعلق رکھنے والے ننھے محمد سدیس ولد رشید اللہ نے 80 اسلامی ممالک میں 4 ویں پوزیشن حاصل کرلی ، کویت میں عالمی اسلامی ممالک کے قرات خوانی کے مقابلے منعقد ہوئے جس مین 80 ممالک کے حفاظ کرام نے نے حصہ لیا، جس میں محمد سدیس نے 4ویں پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روش کردیا،
محمد سدیس نے ضلع سوات میں پہلی پھر صوبہ بھر میں پہلی اور پھر پورے ملک میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، جس کےبعد کویت میں ہونے والے مقابلوں میں محمد سدیس نے حصہ لیا، اور وہاں پر انہوں نے4ویں پوزیشن حاصل کی ۔محمد سدیس نے کہا کہ جن بچوں نے وہاں پر مقابلوں میں حصہ لیا اس میں میں سب سے چھوٹا تھا،
واضح رہے کہ اس سے قبل مدینہ منورہ میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور اس نے پورےدنیا میں پاکستان کا روشن کردیا تھا۔
2,200 total views, 4 views today