سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں ضلعی حکومت کی جانب سے دو روزہ سپورٹس سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت نے کھیل کے فروغ کیلئے دو روزہ سیمنار سوات میں منعقد کیا، جس کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم اعلی محمد علی شاہ نے کیا، اس موقع پر سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مقصود خان بھی موجود تھے، دو روزہ سیمنار میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی، جس میں خواتین کھلاڑی بھی شامل تھے، اس موقع پر ضلعی ناظم اعلی محمد علی شاہ اور مقصود خان ا ور دیگر مقررین نے کہا کہ ضلعی حکومت نے سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھیلوں کے بڑے بڑے مقابلے منعقد کئے ہیں تاکہ اس وادی کے نوجوانو ں کو اگے بڑھنے کا موقع مل سکے، انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کا مقصد کھیل کے سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ سپورٹس نے تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کئے، دو روزہ سیمنار کے اخری روز ضلعی ناظم اعلی نے کھلاڑیوں اور مہمانوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
1,278 total views, 2 views today