سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی وادی کالام کے سڑک پر اخر کار تارکول کا کام شروع کردیا گیا، بحرین سے اگے کیدام تک سڑک پر تارکول کے کام کاباقاعدہ اغازہوگیا ہے، کالام سڑک 2010 کے سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوگیا تھا، جس کے بعد سڑک کی تعمیر کیلئے مختلف ٹینڈرز ہوئے ، سڑک کی تعمیر سے پہلے حفاظتی پشتے بنانے کا کام شرو ع ہوگیا ، اور اب اس سڑک پر لیول کا کام مکمل ہونے کے بعد تارکول ڈالنے کا کام شروع ہوگیا ہے، جس کو لوگوں نے کافی سراہا ہے، سیاح اور مقامی لوگوں نے تارکول ڈالنے کے کام کو کافی سراہا ہے۔
2,618 total views, no views today
Comments



