تحریر شہزاد عالم
سوات کی صحافتی تاریخ میں پہلی بار فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام دو روزہ صحافتی امن کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس میں ملک بھر کے کارکن صحافیوں کی بھر پور شرکت، کانفرنس کے پہلے سیشن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دو روزہ کانفرنس میں ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی غیر معمولی دلچسپی، سوات کے صحافتی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے سب سے بڑے صحافتی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کا موضوع ” صحافت اور امن ” تھا،اس دو روزہ صحافتی و امن کانفرنس کے پہلے سیشن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کانفرنس میں پی ایف یو جے ورکرز کے مرکزی صدر پرویز شوکت، جنرل سیکرٹری راجہ ریاض، شمیم شاہد، ضیاء الحق سمیت دیگرصحافیوں، صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکن صحافیوں پریس کلبوں کے صدور و جنرل سیکرٹری، کراچی اور صوبہ سندھ سمیت ازاد کشمیراور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکن صحافیوں کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کے ذمہ داروں نے بھر پور شرکت کی کانفرنس میں قیام امن کیلئے سوات کے صحافیوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا اور سوات کو شہداء صحافت کا علاقہ قرار دیا فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے سوات پریس کلب کے صحافیوں کو غازی قرار دیتے ہوئے ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحافت کو سراہا گیا
سوات میں اپنی نوعیت کا پہلا صحافتی و امن کانفرنس منعقد کرنے کا اعزاز جس پر سوات کے سینئر صحافی،غلام فاروق،غفور خان عادل،رشید اقبال،حضرت بلال اور فضل رحیم خان نے سوات پریس کلب کے چیئرمین اور کارکن صحافیوں کے قافلے کے سالاراقم کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ ان کی انتھک کوششوں کیوجہ سے سوات میں پہلی مرتبہ ملک کے سطح پر ایک ایسا پروگرام منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے کارکن صحافیوں کو ایک دوسرے کو سننے اور ملنے کا موقع ملا انہوں نے پی ایف یو جے کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن کو ممبر شپ دینے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا ہے کہ قربانیوں کے حوالے سے سوات کے صحافیوں نے ایک ایسی تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دُنیا تک یاد رکھی جائے گی، حکومت کی طرف سے مقامی اخبارات کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، کارکن صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے عمر کا زیادہ حصہ اس میں گزر گیا ہے۔ سوات پریس کلب میں دو روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مقامی صحافیوں سمیت ملک بھر سے آنے والے صحافیوں نے درپیش مسائل اور مشکلات پر بحث کی جبکہ سوات سوات پریس کلب کے چیئرمین راقم نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بتایا، پی ایف یو جے کے جنرل سیکرٹری راجہ ریاض اور دیگر نے بھی سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سوات شہداء صحافیوں کا شہر ہے اور یہاں کے صحافیوں کی قربانیوں کی بدولت سوات اور پورے ملک میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی ان قربانیوں کو پورے ملک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کالونی سوات پریس کلب کے صحافیوں کا حق ہے اور صوبائی وزیر اطلاعات کے اس حوالے سے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
کانفرنس دوروز جاری ہونے کے بعد اختتام پذیر ہوا، اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ تھے، جبکہ ان کے ہمراہ انجینئرامیرمقام کے صاحبزادے اشتیاقاوردیگر لیگی نمائندے بھی موجود تھے، اختتامی پروگرام میں ملک بھر کے صحافیوں کو کھل کر اظہارخیال کا موقع دیاگیا اور تنظیمی امور کے حوالے سے ان سے تجاویز بھی حاصل کی گئی، اسی موقع پر فیدرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری ملک ریاض نے ملاکنڈڈویژن میں صحافیوں کی تنظیم کے قیام کی منظوری دیدی۔اس موقع پر صحافیوں کی اتحاد اتفاق پرزوردیاگیااس حوالے سے مرکزی صدر پرویز شوکت کے کوششوں کو سراہاگیا، ملک بھر کے صحافیوں نے پرویزشوکت کے قیادت پرمکمل اعتماد کااظہارکیاجبکہ صحافیوں نے سوات میں دوروزہ کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا، ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے بھی اس حوال سے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اس اقدام کوسراہا۔ کہ انہوں نے اس کانفرنس سوات پریس کلب کاتعین کیا اس سے قبل تحصیل ناظم اکرام خان نے بھی دوسری سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، اور کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا، کانفرنس کے حوالے سے صحافیوں میں بھی خوشی کااظاہرکیاجارہاہے۔ اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ کے لئے بھی اس طرح کے پروگرامات کاانعقاد کیاجائیگا۔
سمینار کے شرکاء کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کی جانب سے پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں اس خطے کے سپوت اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزی نے خصوصی شرکت کی اور پورے ملک کے صحافیوں کو سوات کی جنت نظیر وادی میں امد پر خوش امدید کہا،اور کہا کہ اس کانفرنس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہاں پر دیرپا اور مستقل امن قائم ہوگیا ہے اور یہ کانفرنس پوری دنیا کیلئے ایک اچھا اور بہتر امیج دیگا
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں اس خطے کے صحافیوں نے جو قربانیاں دی ہے وہ کسی سے ڈھکی چپھی نہیں ہے اور انہی قربانیوں کی بدولت آج یہاں پر امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ اگر میں یہاں سیکورٹی فورسیز،عوام اور پولیس کی قربانیوں کا ذکر نہ کروں تو زیادتی ہوگی انہوں نے بھی جانوں کے نذرانے پیش کرکے یہاں کے عوام کے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا کہا کہ کرپشن کے خلاف واویلا کرنے والوں کے ساتھ اگر کرپشن کے کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو کر رہے گا، بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کرنے والے 350 افراد کو پکڑ کر ان سے ریکوری کر دی گئی ہے کرپشن کے حوالے سے بولنے والے اصل میں اپنے آپ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، احتساب سب کا ہو گا، ملک کو لوٹنے والوں کی جگہ جیل ہے عوام ان کو مسترد کر چکے ہیں، اس سال جنت نظیر وادی سوات میں 30 لاکھ سیاحوں کو سوات لائیں گے،میڈیا نے قیام امن کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم پر 1947 سے تسلسل کیساتھ کرپٹ مافیا مسلط ہونے کیوجہ سے ملک کو قرضوں میں ڈوبا دیا گیا ہے، دونوں سیاسی جماعتوں کے باریوں نے ملک کا دیوالیہ نکالا اور آج ہم اُن کے قرضوں کیوجہ سے روزانہ 7 ارب روپے سود کی مد میں ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ان لوگوں سے ملک کی دولت لوٹنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے تو وہ چیختے ہیں کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کیساتھ پائی پائی کا حساب کرکے اس ملک کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا ان لوگوں کے پیٹ میں اس لئے درد اور مروڑ اُٹھتا ہے کہ عوام نے ملک لوٹنے والوں کو مسترد کرکے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے اور جب سے تحریک انصاف برسراقتدار آئی ہے حلف اُٹھانے کے چار دن بعد مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بیان جاری ہوا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حالانکہ موجودہ حکومت ماضی کے حکومتوں کے مقابلے میں بہتر سمت پر جا رہی ہے کیونکہ عمران خان ہی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشیدہ حالات کیوجہ سے قبائلی علاقوں کی طرح ملاکنڈ ڈویژن بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہاں کے عوام بھی کافی مشکلات سہہ چکے ہیں جس طرح وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کیلئے 100بلین روپے کا پیکیج دیا ہے ہم سفارش کریں گے کہ اس طرح کا خصوصی پیکیج ملاکنڈ ڈویژن کو بھی دیا جائے،انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کے حوالے سے نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرایا جا رہا ہے پی ٹی ایم کے حوالے سے اُن کا کہنا تھاکہ پی ٹی ایم والے پختونوں کے حقوق کیلئے جو باتیں کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے لیکن ان کا طریقہ کار غلط ہے پختون لیڈر شپ تحریک انصاف میں موجود ہے اور آج ملک کے تاریخ میں وفاقی کابینہ میں سب سے زیادہ تعداد پختونوں کی ہے وزیراعظم بھی پختون ہے جوپختونوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھانے کیلئے پرعزم ہیں پختونوں کیلئے آواز اُٹھانے والے کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے
اس سے قبل سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے سوات کے صحافیوں کے قربانیوں کے حوالے سے حاضرین کو تفصیل سے آگاہ کیا جس پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے سوات پریس کلب کے صحافیوں کی قربانیوں کو سراہا گیا اور کہا کہ سوات پریس کلب ملک میں واحد پریس کلب ہے جس نے قیام امن کیلئے شہادتیں پیش کی ہیں۔
کانفرنس کا مقصد یہاں کے صحافیوں کے مسائل اجاگر کرنا تھا اوردہشت گردی ہو سیلاب یا زلزلہ اسمیں سوات کے صحافیوں نے ایک ایسی تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دُنیا تک یاد رکھی جائے گی، حکومت کی طرف سے مقامی اخبارات کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، کارکن صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑتے لڑتے عمر کا زیادہ حصہ اس میں گزر گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں دو روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مقامی صحافیوں سمیت ملک بھر سے آنے والے صحافیوں نے درپیش مسائل اور مشکلات پر بحث کی گئی
کانفرنس میں سوات کے شہید صحافیوں،سیکورٹی فورسیز،عوام اور پولیس کے ان جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اس مٹی کی خاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے،جبکہ مشکل حالات میں کام کرنے والے صحافیوں کیلئے میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا اور انے والے صحافیوں کو سوات کی پرفضاء مقامات کی سیر
بھی کرائی گئی جبکہ تحصیل ناظم اکرام خان کی جانب سے ملک بھر سے انے والے صحافیوں میں شلیڈ بھی تقسیم کئے گئے۔
1,870 total views, 2 views today