مینگورہ،انجمن ہلال احمر پاکستان خیبر پختو نخوا کے چئیرمین لفٹننٹ جنرل حامد خان نے سوات میں ہلا ل احمر کے تعا ون سے چلنے والے مراکز صحت کا دورہ کیا اورہلال احمر کی جانب سے سوات کے معذور افراد میں وویل چیئر اور سماعت سے محروم افراد میں آلہ سما عت سے تقسیم کئے اس موقع پرخطا ب کرتے ہوئے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سوات کے مختلف علاقوں میں ہلال احمر کے تعا ون سے
چلنے والے مراکز صحت سوات میں عوام کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سوات میں ہلال احمرمقامی آبادی کو صحت کے بنیادی وسائل فراہم کر نے میں اپنا مثبت رو ل ادا کرتا ر ہے گا انہوں نے مقامی آبادی کی درخواست پر چھپریا ل کے رورل ہیلتھ سنٹر میں ایکسرے مشین لگانے کا اعلان بھی کیا ، ہلا ل احمر کے تعا ون سے چلنے والے تین ہیلتھ سنٹر نے پچھلے دو سالوں میں دولاکھ سے زائد مریضوں کو مفت بنیادی طبی امداد اور ادوایات فراہم کی ہے دورے کے دوران ہلال احمر کا سوات میں زیر تعمیر دفتر کا جائزہ بھی لیاجسمیں ٹریننگ سنٹر کے علاوہ دو سو غیر خوراکی اشیاء کے پیکج رکھنے کی سہولت بھی موجود ہوگیا اس موقع پر ان کے ساتھ ڈی ایچ او سوات کے ڈاکٹر سدعلی خان،ہلال احمر کے سیکر ٹری سید علی حسن کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے
559 total views, no views today


