مینگورہ ،سوات انٹر سکولز سپورٹس گالا کے کھیلوں کے مقابلے کامیابی کیساتھ جاری ، فٹبال فائنل میں ہائر سیکنڈری کبل نے ہائی سکول غالیگے کو ہراکر کامیابی کا تاج اپنے سرسجالیا ، کرکٹ کے مقابلے سیمی فائنل کے مرحلے میں داخل ، ہائی سکول چپریال مٹہ ، اور ہائر سکینڈی سکول فتح پور نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، گروپ مہم میں چارباغ اور ہائی سکول ڈھیرئی کے مابین میچ ہوگا ،
جبکہ ہائی سکول بانڈئی کا مقابلہ ہائر سیکنڈری خوازہ خیلہ کے مابین ہوگا ، جبکہ کرکٹ فائنل 29 ستمبر کو ہوگا ، گزشتہ روز فٹبال کے موقع پر انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری محمد جاوید کا کھلاڑیوں سے تعارف ہوا ، انہوں نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپورٹس میں سپرٹ کا مظاہرہ کریں ، تاکہ تماشبین اپکے کھیل سے مستفید ہوں گے ، فائنل میچ کو SPET فضل غفور باچا نے سپروائز کیا ، کھیل شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نے مخالف کے گول پر پے درپے حملے کئے تاہم ہائر سیکنڈری کبل کے سردار حسین نے گول سکور کرکے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا ، کبل سکول کے اساتذہ اور پرنسپل سمیت ڈی پی ای نیک زادہ نے ٹیم کو مبارکباد دی ۔
466 total views, no views today


