مدین،سوات کے سیاحتی علاقہ مدین کے گاؤں باڈالئی کا مین رابطہ پل چار سال میں بھی تعمیر نہ ہو سکا عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے ،مقامی لوگوں کے مطابق چار سال قبل 2010ہولناک سیلاب میں باڈالئی پل دریابر ہو گیا تھا اس کے بعد مقامی لوگوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے اپنی مدد آپ کے تحت دوبارہ مرمت کرکے زمینی رابطہ بحال کیا تھا مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اس پل کی دوبارہ تعمیر کے لئے صوبائی اور مرکزی حکومت سے بار بار رابطہ کیا
مگر تاحال اس پرعمل درامد نہیں ہو ،ا باڈالیء کا یہ پل بارہ گاؤں ،باڈالئی ،شورکٹ،کونڈہ،بانگیش،بر بانگیش،بانڈہ،ڈبر گئے،کورو تنگے وغیرہ کو ملانے والا واحد پل ہے اس وقت پل کی حالت زار ایسی ہے کہ اگر برسات کے موسم میں جب دریا ئے بشیگرام میں پانی زیادہ ہو تا ہے تو زمینی رابطہ منقطع ہو نے کا سخت خطرہ لاحق ہو جاتا ہے اہلیان علاقہ نے ایک بارپھرصوبائی اور مرکزی حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ مزکورہ پل کو ہنگامی بنیادوں پر نیا پل تعمیر کیا جائے۔
541 total views, no views today


