سوات (سوات نیوز)جماعت اسلامی یوتھ ضلع سوات کا سوات پریس کلب سامنے احتجاجی مطاہرہ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے روانہ ہوکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے، پریس کلب پہنچ گئی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا ٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر خالد حسین کانجو، ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت علی اور دیگرنے کہا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخو کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان کو اورکزئی ایجنسی میں جلسہ سے روکنے پرہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس ملک میں سب سے زیادہ قربانیاں جماعت اسلامی نے دی ہے، قبائلی اضلاع میں سیاسی جلسے کرنا ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے، جماعت اسلامی کو جلسہ سے روکنا جمہوری اصولوں کی منافی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک تبدیلی کے نام پر لوٹاجارہاہے، پیٹرولیم قیمتوں میں بدرین اضافہ عوام پر ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے، مہنگائی کی صورت میں عوام پر ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، عملاً ملک پر آئی ایم ایف کا قبضہ ہوگیا ہے، تبدیلی سرکار مکمل ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سلسلہ نہ روکا گیا تو جے آئی یوتھ کے ذمہ داران احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
1,468 total views, 2 views today