مینگورہ(سوات نیوز) سوات سپورٹس کمپلیکس میں انٹر باکسنگ مقابلوں کے فائنل میچ کے موقع پر مہمان خصوصی تحصیل ناظم اکرام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن قوموں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،کھیل کود کے سبب نوجوانوں میں حوصلہ بڑھتاہے اوران میں منفی سرگرمیوں کیخلاف مقابلے کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے،انہوں نے کہاکہ آج کے کھلاڑیوں نے بڑی مہارت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہمیں امید ہے کہ آگے جاکر یہ کھلاڑی ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں اہم کرداراداکریں گے اورہم قدم قدم پر ان کی رہنمائی اورحوصلہ بھی کریں گے،تقریب کے آخر میں تحصیل ناظم اکرام خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور ان کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔
1,525 total views, no views today
Comments


