سوات(سوات نیوز)انتظامیہ کی غفلت کے باعث سستا رمضان بازار اگلے روز ہی ویران ہوگیاایم پی اے فضل حکیم نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ماموں بنادیا.وزراء نے فوٹو سیشن کی حدتک سستا رمضان بازار کا شوشہ چھوڑ دیا .کل ہفتہ کے روز وفاقی وزیر مرادسعید نے سستا بازار کا افتتاح کیا تھا ۔ تاہم افتتاح ہوتے ہی ریڑھی بان مخصوص بازار سے نو دو گیارہ ہوگئے.صوبائی حکومت کا رمضان سستا بازار کا اعلان ڈرامہ ثابت ہوگیا۔ افتتاح کے دوسرے روز سستا بازار میں کوئی ایک بھی ریڑی نظر نہیں تھی جبکہ لوگوں کی۔دلچسپی بھی بہت ہی کم۔دکھائی دی تھی ۔ عوام نے ایم پی اے فضل حکیم سے سوال کیا ہے کہ اس نے مراد سعید کو کیا ماموں بنا دیا ۔
2,343 total views, no views today
Comments



