سوات(خورشید علی )مینگورہ شہرسمیت ضلع بھر میں سستے بازاروں کو ناکام بنانے کیلئے خود پی ٹی ائی والے سرگرم ہوگئے ، رمضان المبارک میں سستے بازار منصوبے کو صوبائی اور مرکزی حکومت نے شروع کیا تھا، جس کیلئے مینگورہ شہر میں تین جبکہ ہر تحصیل میں ایک جگہ سستابازار لگانا تھا، تاہم گزشتہ روز جب پی ٹی ائی کے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے سستا بازار کا افتتاح کیا تو بعض پی ٹی ائی رہنما اور لیڈرز اس میں مدعو نہیں تھے، جنہوں نے اب اس منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے عملی طور پر کام کااغاز کردیا ہے اور مختلف ریڑھی والوں کو سستا بازار منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے احتجاج پر مجبور کررہے ہیں، جو ضلعی انتظامیہ کیساتھ ساتھ صوبائی اور مرکزی حکومت کے اس اہم منصوبے کو ناکام بنانے پر تل گئے ہیں، دوسری طرف مینگورہ شہر میں اشیائ خوردونوش کی قیمتیں زیادہ ہیں جبکہ سستے بازار میں ان اشیائ کی قیمتیں سستی ہیں ۔
1,571 total views, 2 views today