بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف سابقہ نامزد اقلیتی صوبائی امیدوار بلدیو کمار نے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن اور اقراباء پروری کادور ختم ہو چکا ہے اب ہر کام میرٹ اور انصاف کے تحت کیا جارہا ہے ۔صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے ۔کرپشن اور بے قاعدگیاں ختم ہو گئیں ہیں ۔ملک میں ہمارے صوبے کے حکمرانی کے مثالیں دی جارہی ہیں ہم نے کمیشن اور رشوت کا بازار ختم کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آؓباد میں جاری دھرنا ایک نئے پاکستان کی تعمیر کے لئے ہے اور یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یہ سامراج یہ حکومت کا تخت الٹ نہ ہو جائے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سیاست عوام کے لئے ہے اور انشاء اللہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو ں گے ۔پاکستان کے عام عوا م جو کہ کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں اور ان کا خون چوسا جارہا ہے عمران خان ان کاامید ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام مسائل بتدریج حل ہورہے ہیں ۔
952 total views, no views today


