بریکوٹ، قومی وطن پارٹی ملاکنڈ زون چیرمین فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ دنیا میں مرکزی سیاست کا خاتمہ ہو رہا ہے اب قوم پرستی کا سیاست ہو رہا ہے ۔اگر ہم نے ہم پر اعتماد کیا تو ہم گلی کوچوں کی سیاست نہیں کریں گے بلکہ پختون قوم جو کہ غلط پالیسوں کی بنا ء دنیا میں دہشت گرد کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں ان کے مقدمات لڑیں گے اور پختون قوم کو عزت دلاکر ان کا اصل مقام دیں گے ۔قومی وطن پال یوتھ تنظٰیم کے نوجوان پارٹی کی عوامی خدمت اور پارٹی کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی کیونکہ نوجوان ہی ہماری پارٹی کا اہم ستون ہے ۔سوات کے نوجوان 11نومبر کو پارٹی مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان اور ان کے ساتھ دیگر صوبائی قائدین کی ودودیہ ہال میں شاندار استقبال کریں گے کیونکہ ان کا یہ خصوصی دورہ پارٹی کے نوجوانو ں کے لئے ہے ۔ عمران خان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں جو کہ پختونوں کو دھوکہ دے رہے ہیں وہ پختون نہیں بلکہ نیازی قبیلے سے اس کا تعلق ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ مانیا ر میں قومی پال یوتھ ارگنائز یشن کے عہدیدارو ں کے حلف برداری کے ایک پر وقار تقریب کے دوران کیا۔اس موقع پر ملاکنڈ زون کے سیکرٹری جنرل صدیق علی خان ،چیرمین پی کے 80شاہی دوران خان ،قائم مقام چیر مین پی کے 81فضل ودود باچہ،ضلعی سیکرٹری جنرل رضا اللہ ایڈوکیٹ ،ضلعی چیرمین قومی وطن پال ارگنائز یشن انور اقبال بالے،چیرمین قومی وطن پال ارگنایشن مانیار واجد علی ،سیکرٹری جنرل ساجد منیر نے بھی تقریب کیں جبکہ پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکن بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔چیرمین قومی وطن پال ارگنایشن مانیارسے پی کے 80کے چیرمین شاہی دوران خان نے حلف لیا ۔مقررین نے نئے حلف لینے والے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ مانیار کو یہ اعزاز حاصل ہو ا کہ انہوں نے سب سے پہلے اور فعال طور پر تنظیم بنائی اور حلف برداری کی تقریب بھی کی اور انہیں یقین دھانی کرائی کہ پارٹی کے قائدین آپ کے ساتھ ہر قدم پر ہوں گے اور ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ یہ تنظیم پارٹی کے ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی ۔آکر میں ملاکنڈ زون چیرمین فضل رحمان نونو ،سیکرٹری جنرل صدیق علی خان اور ضلعی سیکرٹری جنرل رضا اللہ ایڈوکیٹ نے چیرمین قومی وطن پال ارگنایشن مانیارکے دفترکے لئے نقد دس دس ہزار روپے دئیے ۔
926 total views, no views today


